Saturday, December 6, 2025

Explanation


 محترم ریاض چغتائی صاحب نے میری گزشتہ پوسٹ جو شاہد محی الدین قادری صاحب، سیکرٹری ٹرانسپورٹ، چیئرمین ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے بارے میں تھی پر کمنٹ کرتے ہوئے پوچھا تھا کہ کیا وہ اشرافیہ کی مراعات کے خاتمہ کیلئے حکومت کو کوئی پلان دے سکتے ہیں۔علاوہ ازیں کچھ لوگوں نے مجھے چاپلوس، جھولی چک اور اس طرح کے طعنوں سے نوازا۔۔۔میں آزادی اظہار رائے کا قائل ہیں آپ کی رائے کااحترام ہے تاہم تفصیلی وضاحت بھی پیش خدمت ہے۔


میں شاہد صاحب کو 27 سال سے جانتا ہوں۔میں سروس میں آنے سے پہلے نسیم حجازی اور مولانا مودودی کے لٹریچر سے متاثر تھا۔منزل کوئی او ر تھی لیکن حالات سرکاری نوکر بنا گئے۔ میرے پہلے استاد ہیں اور پہلی پوسٹنگ ان کے ساتھ ہوئی۔محکمہ قانون میں فائلوں میں شاہدصاحب صاحب اور فرحت علی میر صاحب کے نوٹ پڑھ پر لکھنا سیکھا۔دونوں آفیسرز کے نوٹس میں قومی سوچ، ایمانداری اور دیانتداری کی جھلک ہوا کرتی تھی۔شاہد صاحب ہمیشہ سے کرپشن، کرپٹ مافیا اور ہیرپھیر کرنے والے والوں کے دشمن ہیں۔نمازی اور پرہیز گارہیں۔کچھ کرناچاہتے ہیں۔

مجھے یقین ہے کہ اشرافیہ کی مراعات کا خاتمہ ہویا کرپٹ مافیا کو لگام دینا۔شاہد صاحب سے بڑھ کر کوئی چائس موجودہ سسٹم میں موجود نہیں۔دباؤ اور پریشر کے آگے ڈٹنا بھی اولین میں نے شاہد صاحب سے سیکھا۔اگر یہ کمپرومائیزکرنے والے ہوتے تو 15دن جیل کی ہوا نہ کھاتے۔کیا آج تک کوئی حاضرسروس سیکرٹری جیل گیا۔۔۔۔؟اگرانہیں کوئی بھی ٹارگٹ دیاجائے لیکن فری ہینڈکے ساتھ تو 1000فیصد رزلٹ کی مجھے توقع ہے۔

کچھ لوگ مجھے چاپلوسی یا کسی مفاد کے تابع اس تحریر کا طعنہ دے رہے ہیں۔میں ستائیس سال سے مختلف فرضی ناموں سے لکھتارہا ہوں۔ کبھی کسی کی تعریف نہیں کی۔گالی کی زبان میں لکھا، نتائج بھگتنے لیکن باز نہیں آیااور آج تک ایک پیسہ تک لیا بہت کچھ ٹھکرایا۔لیکن پہلی تحریر ہے جو کسی کے حق میں لکھی۔۔۔حقیقت یہ ہے کہ جب شاہد صاحب سیکرٹری سروسز تھے تب سے آج تک میں انہیں ملا تک نہیں۔ باوجود اس کے، ان کے سیکرٹری سروسز کے دور سے آج تک کئی مشکلات سے گزرا۔کھبی کسی Favor کیلئے ان کے پاس نہیں گیا۔حالانکہ میں جانتا ہوں ان کی کال تو بڑی بات ایک Text Message بھی میری مشکلات کم کرسکتا تھااوران کی محبت کا تقاضا تھا کہ کبھی بھی کسی بھی وقت وہ مجھے مایوس نہیں کرتے یہ اور بات ہے ڈانتے ضرور اسی لئے ان کے پاس نہیں گیا۔

اب چونکہ میں سروس میں نہیں رہا۔میرے دوستوں نے 6سال کی محنت کے بعد مجھے فارغ کروادیا۔ایک قرض تھاکسی کی محبت کااور 27 سال میں ایک ہی محبت ملی، جو اتاردیا سسٹم بانجھ نہیں یہاں ہیرے بھی موجود ہیں لیکن ان کی قدر کی ضرورت ہے۔ شکریہ

The Pearl of AJK Beauraucracy

سیدشاہد محی الدین قادری آزاد جموں و کشمیر کے سینئر اور تجربہ کار سیکرٹری حکومت ہیں ہیں۔ اپنی ایمانداری، اچھی انتظامی صلاحیتوں اور مثبت رویے کے لیے جانے جاتے ہیں اور کبھی بھی سیاسی دباؤ کے تحت کوئی فیصلہ نہیں کرتے بلکہ میرٹ اور ایک قومی سوچ کے تحت فیصلے کرتے ہیں اوروہ حکومت کے لیے ایک قیمتی اثاثہ ہیں۔موصوف کی بے پناہ صلاحیتوں کے باوجود بدقسمتی سے گزشتہ دس سالوں سے حکومت نے انہیں مسلسل نظراندازکررکھا ہے اور غیر اہم پوسٹنگ کی جارہی ہے۔آزادکشمیر کی نئی حکومت اگر واقعی اصلاحات چاہتی ہے توشاید محی الدین صاحب جیسے آفیسرز کی قدر کرنا ہوگی اور انہیں پالیسی سازی اور اصلاحاتی عمل کاحصہ بناناہوگا۔
سید شاہد محی الدین قادری وہ واحد آفیسر ہیں جن کی ایمانداری، دیانتداری ، قومی سوچ اورغیرجانبدارانہ اپروچ کی قسم کھائی جاسکتی ہے۔خصوصا سول سیکرٹریٹ جہاں میں اپنی زندگی کے چھبیس سال سے زائد عرصہ گزار،اس طویل عرصہ میں صرف شاہد محی الدین قادری ہی وہ واحد شخصیت ہیں جن کی ایمانداری اور دیانتداری کی میں قسم کھا سکتا ہوں۔ میرے اولین استاد ہیں۔یہ اور بات ہے کہ گزشتہ 12 سال سے میں ان سے ملا تک نہیں کیونکہ ان کی ڈانٹ ڈپٹ اور احترام کارشتہ دو ایسی متضاد حقیقتیں تھیں جو مجھے ان سے دور کر گئیں۔
مجھے امید ہے کہ نئی حکومت خصوصا وزیراعظم فیصل ممتاز راٹئھور اور دیگر پالیسی ساز شاہد صاحب کی صلاحیتیوں کا اعتراف کرتے ہیں انہیں اہم پوسٹنگ دیں گے جو حکومت کے اصلاحاتی ایجنڈا اگر کوئی ہو تو اسے پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے اہم اور فیصلہ کن کردار ادا کریں 

Saturday, November 22, 2025

Ahsan Dar Unveils Corrouption in AJK


 مظفرآباد :سیکرٹریٹ ایکشن کمیٹی آزادکشمیر کے سابق چیئرمین احسن رشید ڈار نے عوامی ایکشن کمیٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ کرپٹ ریاستی بیوروکریسی کی عیاشیوں اورغنڈہ گردی کا نوٹس لیا جائے، ریاستی وسائل کی لوٹ مارکے پیچھے سیاسی قیادت کے بجائے ریاستی بیوروکریسی کاہاتھ ہے جبکہ بیوروکریسی نے ایک منظم سازش اور منصوبہ بندی کے تحت عوامی غیض و غضب کارخ سیاسی قیادت  کی جانب موڑ رکھا ہے۔ اپنے ایک بیان میں سابق یونین لیڈر اور کالم نگار احسن رشید ڈار نے  کہا ہے کہ اگر بیورروکریسی کی عیاشیوں اورضمیرفروشی کو منظم عام پر لایاجائے تو سیاسی قیادت ان کے سامنے معصوم نظر آئے گی۔ ریاست کے تمام مسائل کی جڑ بیوروکریسی ہے۔ جو سر سے لیکر پاؤں تک کرپشن میں لتھڑی ہوئی ہے۔ ایک سیکرٹری اور سربراہ محکمہ کروڑروں روپے مالیت کی متعدد گاڑیاں استعمال کرتاہے جبکہ گھر میں دفتر کے چپڑاسیوں کی فوج ڈیوٹی پر لگا رکھی ہے۔ بے ضمیر بیوروکریسی روزانہ سینکڑوں عوام کو خاموشی سے قتل کرتی ہے۔ میرٹ کا سرعام قتل کیا جاتا ہے۔ دفتر کی سٹیشنری تک چھپا کر گھر لے جاتے ہیں اور ہر کام کیلئے کمیشن ہے۔یہاں تک سکیل 17 کے آفیسرز تک نے اسلام آباد کی پوش رہائشی سکیموں بحریہ ٹاؤن، بحریہ انکلیو،ڈیفینس میں اربوں روپے کی پراپرٹی بنا رکھی ہے۔ صرف کشمیر ہاؤس کا ایک سکیل 17 کا ملازم بحریہ انکلیو اسلام آباد میں پلازیوں کا مالک ہے جن کی مالیت کروڑوں میں ہے۔ سکیل 17 کی تنخواہ میں ایک ملازم کروڑوں روپے کی پراپرٹی کیسے بناسکتاہے حکومت کو  اس کے بارے میں سوچنا ہوگا۔ انہوں نے عوامی ایکشن کمیٹی سے مطالبہ کیا کہ آزادکشمیر کے عوام کی اصل دشمن،کرپٹ اور ضمیر فروش بیوروکریسی کو لگام دینے کیلئے کردار ادا کیا جائے اور سیاسی قیادت کو بخشا جائے کیونکہ اصل مجرم بیوررکریسی ہے جس دانستہ سیاسی قیادت کوبدنام کر رہی ہے۔

Wednesday, November 12, 2025

Ahsan Dar Unveils Corrouption

 مظفرآباد( )سیکرٹریٹ ایکشن کمیٹی آزادکشمیر کے سابق چیئرمین احسن رشید ڈار نے عوامی ایکشن کمیٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ کرپٹ ریاستی بیوروکریسی کی عیاشیوں اورغنڈہ گردی کا نوٹس لیا جائے، ریاستی وسائل کی لوٹ مارکے پیچھے سیاسی قیادت کے بجائے ریاستی بیوروکریسی کاہاتھ ہے جبکہ بیوروکریسی نے ایک منظم سازش اور منصوبہ بندی کے تحت عوامی غیض و غضب کارخ سیاسی قیادت کی جانب موڑ رکھا ہے۔ اپنے ایک بیان میں سابق یونین لیڈر اور کالم نگار احسن رشید ڈار نے کہا ہے کہ اگر بیورروکریسی کی عیاشیوں اورضمیرفروشی کو منظم عام پر لایاجائے تو سیاسی قیادت ان کے سامنے معصوم نظر آئے گی۔ ریاست کے تمام مسائل کی جڑ بیوروکریسی ہے۔ جو سر سے لیکر پاؤں تک کرپشن میں لتھڑی ہوئی ہے۔ ایک سیکرٹری اور سربراہ محکمہ کروڑروں روپے مالیت کی متعدد گاڑیاں استعمال کرتاہے جبکہ گھر میں دفتر کے چپڑاسیوں کی فوج ڈیوٹی پر لگا رکھی ہے۔ بے ضمیر بیوروکریسی روزانہ سینکڑوں عوام کو خاموشی سے قتل کرتی ہے۔ میرٹ کا سرعام قتل کیا جاتا ہے۔ دفتر کی سٹیشنری تک چھپا کر گھر لے جاتے ہیں اور ہر کام کیلئے کمیشن ہے۔یہاں تک سکیل 17 کے آفیسرز تک نے اسلام آباد کی پوش رہائشی سکیموں بحریہ ٹاؤن، بحریہ انکلیو،ڈیفینس میں اربوں روپے کی پراپرٹی بنا رکھی ہے۔ صرف کشمیر ہاؤس کا ایک سکیل 17 کا ملازم بحریہ انکلیو اسلام آباد میں پلازیوں کا مالک ہے جن کی مالیت کروڑوں میں ہے۔ سکیل 17 کی تنخواہ میں ایک ملازم کروڑوں روپے کی پراپرٹی کیسے بناسکتاہے حکومت کو اس کے بارے میں سوچنا ہوگا۔ انہوں نے عوامی ایکشن کمیٹی سے مطالبہ کیا کہ آزادکشمیر کے عوام کی اصل دشمن،کرپٹ اور ضمیر فروش بیوروکریسی کو لگام دینے کیلئے کردار ادا کیا جائے اور سیاسی قیادت کو بخشا جائے کیونکہ اصل مجرم بیوررکریسی ہے جس دانستہ سیاسی قیادت کوبدنام کر رہی ہے۔

Saturday, November 12, 2022

Meeting with Chairman Awf and renowed business of isb Abid Hussain Syed

 After 2 years, of depressive disorder, frist meeting with dearest fried and frist step towards a new life.






Frinds meeting after 32 yeats





 تقریباً بتیس سال بعد پائیلٹ ہائی سکول نمبر 1کے کلاس فیلو اور پیارے دوست عمران نقشبندی سے اسلام آباد میں ملاقات،ایسا لگا کہ وقت کاپہیہ الٹا گھوما اور ہم دونوں واپس بچپن میں چلے گئے۔بڑے عرصہ بعد اللہ تعالی نے حقیقی خوشی سے نوازا اور جب تک عمران  کے ساتھ رہا زندگی کا ہر دکھ بھول گیا۔ شکریہ ڈاکٹر نومان،ثاقب عباسی اور قیصر بھائی،یہ یقیناً اپ کے اندرکااچھااور پیاراانسان تھا جس نے بچپن کے بچھڑے ہوئے دوستوں کو ملانے کا نہ صرف سوچابلکہ عملی طور پر واٹس ایپ گروپ بناکر سب کو اکھٹا کردیا۔  شکریہ

Sunday, November 6, 2022

AJK Hight has suspended Confirmation Orders of 12 temporary officers of Services Department

 مظفر;200;باد( )محکمہ سروسزکی;808367; کو بائی پاس کر کے سکےل 16 کے 12 عارضی ;200;فےسرز کو 2012سے کنفرم کرنے کی بھونڈی کوشش ناکام ، سےکشن ;200;فےسرسروسز عبدالشکورخان ;200;زادکشمےرکے طاقتور ترےن سےکرٹری سروسزامجد پروےزکے ساتھ بھی ہاتھ کر گےا،معاونےن کی سنےارٹی جو کہ حتمی ہو چکی تھی ،سےکرٹری سروسز کو غلط برےف کرکے اسے بھی عبوری مےں بدل دےا،بھاری رشوت کے عوض سنےارٹی جاری کی اور ملازمےن سول سےکرٹرےٹ کوکو ڈرانادھمکانا شروع کر دےا کہ اگر کسی نے ;200;واز بلند کی تو نوکری سے فارغ کروادوں گا ۔ معروف ےونےن لےڈر اور سےکرٹرےٹ اےکشن کمےٹی کے چےئرمےن احسن رشےد ڈار نے دھمکےوں کی پروانہ کرتے ہوئے عدالت العالےہ سے رجوع کےا اورسےنئراےڈووکےٹ سپرےم کورٹ مےر شرافت حسےن اےڈووکےٹ کے ذرےعے عدالت العالےہ مےں رٹ دائرکردی ۔ عدالت العالےہ نے مقدمہ عنوانی احسن رشےد ڈار بنام ;200;زادحکومت وغےرہ مےں مےر شرافت حسےن کے دلائل سننے کے بعد ;808367;کو بائی پاس کر کے 12با اثر ;200;فےسرز جن مےں محترمہ شازےہ صدےق ،قےصر لطےف ،قاضی اقبال حسےن،احمدنواز،محترمہ فرحت قرےشی،جاوےد سےف اللہ،ادےب الرحمن،شجاعت سجاد عباسی،طارق اےوب،قےصر قےصرکبےراور رضوان ملک شامل ہےں کے کنفرمےشن ;200;رڈرز جو8اپرےل 2022 کو خفےہ طرےقہ سے جاری کئے گئے اور 21 اکتوبر2022 کوان کو سنےارٹی مےں 2012سے ڈال کر عبوری لسٹ زےر نمبرسروسز;47; غےر جرےدہ ;47; اےس ۔ 11 ( 20) جاری کی، دونوں کو معطل کردےا ۔ ملازمےن سول سےکرٹرےٹ اور سول سوساءٹی مےں خوشی کی لہردوڑ گئی ۔ درےں اثناء تحرےک حقوق نوجواناں ;200;زادکشمےرکے چےئرمےن عبدالرقےب سلہرےانے چےئرمےن سےکرٹرےٹ اےکشن کمےٹی احسن رشےد ڈارکو مےرٹ کی بحالی کی جدوجہد کرنے پر مبارکباددےتے ہوئے کہا کہ ;200;زادکشمےر کے نوجوان مےرٹ کی بحالی کی جدوجہدمےں ان کا بھرپور ساتھ دےں گے اور مےرٹ بحالی کےلئے کسی قربانی سے درےغ نہےں کرےں گے ۔