Friday, June 25, 2021

Sadaf Shaikh, Proud of Kutla ,Proud of Kashmir

 

ضلع مظفرآباد کے ایک دو آفتادہ گاؤں سے جب تن تنہا ایک لڑکی جس کا صدف شیخ تھا ذوالفقار علی بھٹو کی پیپلزپارٹی کا علم بلند کرتے ہوئے میدان سیاست میں نکلتی ہے تو اپنو ں کے علاوہ غیروں کے طنزکا نشانہ بھی بنتی ہے۔ لیکن اس کے پیٹھ پر اس کا والد کھڑا تھا۔۔۔شیخ اخترمرحوم۔۔۔۔کوٹلہ کی تاریخ کی ایک عظیم شخصیت۔۔۔جس بیٹی کے پیچھے اس کا باپ کھڑا ہو۔۔۔حوصلہ بلند ہو تو اسے کون شکست دے سکتا ہے۔۔۔جس علاقہ میں لڑکیوں سے نکاح کیلئے رضامندی لینابھی جرم سمجھا جاتاتھا وہاں صدف شیخ نے میدان سیاست میں قدم رکھ کر سب کو للکاردیا۔۔۔ایک دفعہ قدم رکھا تو پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔۔۔۔پارٹی قیادت نے صلاحیتوں کو تسلیم کیا اور پارٹی شعبہ خواتین کی تنظیم میں شامل کیا۔۔۔ایک تنہا لڑکی نے بھٹو کی افکاراور حلقہ کی خواتین کو empower   کرنے کیلئے دن رات ایک کا۔۔۔پورے ڈویژن میں پی پی کی الیکشن مہم چلائی۔۔۔۔پارٹی نے مخصوص نشستوں پراسمبلی رکنیت دی اور کابینہ میں شامل کیا۔

 

بحیثیت وزیر اور ایم ایل اے صدف شیخ کی کارکردگی مثالی رہی۔۔۔لوگوں نے دیکھا جب وہ سیاست میں آئی تو چند نام نہاد علاقہ کی کھڑپینچ جو تعلق اور رشتہ داری تک سے مکر گئے۔۔۔وہی کھڑپینچ۔۔۔صدف شیخ کی گاڑی کا دروازہ فخر سے کھولتے اور بند کرتے نظر آئے۔

 

آج ایک مرتبہ پھر یہ بہادر خاتون ایک شوہر اور پی پی کے نامزد امیدوار جاوید ایوب کی کامیابی کیلئے میدان عمل میں ہے اور دن رات ایک کئے ہوئے ہیں۔صدف شیخ کی بدولت کوٹلہ جیسے پسماندہ علاقہ میں خواتین اور پسماندہ طبقات کو زبان ملی اور سیاست سے اجارہ داری کا خاتمہ ہوا۔اس بہادر لڑکی کی جدوجہد جاری ہے اور جاری رہے گی۔یقینا صدف شیخ کوٹلہ یا مظفرآبادنہیں بلکہ پورے آزادکشمیر کا فخر ہیں۔۔۔اور آئندہ بھی کامیابیاں ان کا مقدر بنیں گی۔ صدف شیخ کی جدوجہد کی بدولت پی پی پی حلقہ کوٹلہ کی سیٹ آسانی سے جیتتی نظر آ رہی ہے۔آزادکشمیر کی خواتین دوبارہ اور عوام انہیں دوبارہ اسمبلی میں دیکھنا چاہتے ہیں۔

Dr. Tahir ul Qadri's 10 points revolutionary agenda is only solution of peoples problems: Tahir Khokhar

 



اسلام آباد  :    طاہرکھوکھر کی عوامی تحریک میں شمولیت، ڈاکٹر طاہر القادری کے 10 نکاتی انقلابی منشور کے آزادکشمیر میں عملی نفاذ کیلئے جدوجہد کا عزم، مہاجرین حلقوں سمیت آزادکشمیر بھر میں عوامی حلقوں کا زبردست خیر مقدم،طاہرکھوکھر آزادکشمیر کے سینئر اور متحرک سیاستدان ہیں جنہوں نے ہمیشہ عوامی حقوق کیلئے عملی جدوجہد کی اور قربانیاں دیں، عوامی تحریک کا پلیٹ فارم ان کی انقلابی جدوجہد کیلئے بہترین پلیٹ فارم ہے۔ طاہرکھوکھر کی عوامی تحریک میں شمولیت کے باعث آزادکشمیر میں نہ صرف تحریک کی مقبولیت میں اضافہ ہوگابلکہ پسے ہوئے اور محروم طبقات کو آواز ملے گی۔ عوامی حلقوں نے مثبت اور خوشگوار ردعمل کااظہار کیا ہے۔ دوسری جانب طاہرکھوکھر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ڈاکٹر طاہرالقادری ایک انقلابی لیڈر ہیں  اور ملک کو ان کی ضرورت ہے۔ انہوں نے ساری زندگی پرامن انقلاب کیلئے جدوجہد کی ہے یہی جدوجہد انہیں ایم کیو ایم سے پی ٹی آئی میں لیکر آئی تھی لیکن پی ٹی آئی کامنشور اور عملی سیاست دو متضاد چیزیں ہیں۔ عملی طور پر پی ٹی آئی مختلف مافیاز کامجموعہ ہے بلاآخر وہ اس نتیجہ پرڈ پہنچے کہ ڈاکٹرطاہرالقادری درست کہتے تھے کہ نچلی سطح سے نظام تبدیل کئے بغیر تبدیلی ممکن نہیں۔پاکستان  عوامی تحریک کے قول و فعل میں کوئی تضاد نہیں ہے۔ڈاکٹر طاہرالقادری کے 10نکاتی ایجنڈا میں ہی ملک و قوم کے مسائل کا حل مضمر ہے۔ انہوں نے کہاکہ وہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی قیادت میں پرامن انقلاب کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اور آزادکشمیرکے عوام کو کرپٹ چوروں اور لٹیروں سے نجات دلانے کیلئے تحریک کے پلیٹ فارم سے جدوجہد کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر کے عوام کرپشن زدہ نظام سے اکتا چکے ہیں انشاء اللہ بہت جلد عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر  القادری کی قیادت میں آزادکشمیر میں استحصالی طبقات سے نجات حاصل کرتے ہوئے پرامن انقلاب لائے گی اور

اللہ کی زمین پر اللہ کانظام نافذ کیاجائے گا۔



Wednesday, June 23, 2021

Recruitment in Mujahid Regiment Start, Apply before 30 June

 

مجاہدرجمنٹ میں بحیثیت کلرک/ڈرائیور بھرتیاں شروع ہیں

بھرتی کے خواہش مند ایف اے/ایف ایس سی پاس نوجوان، اپنی جملہ اسناد، شناختی کارڈ، والد کے شناختی کارڈ کی مصدقہ کاپیوں کے ساتھ، CV  اور درخواست، بذریعہ ڈاک مجاہدرجمنٹ سنٹر بھمبر ارسال کریں۔

آخری تاریخ 30 جون ہے۔ آخری تاریخ سے پہلے درخواست بذریعہ رجسٹرڈ ڈاک ارسال کریں۔




کیا آپ اپنے والدین کا حصہ نکالتے ہیں؟

 

کیا آپ اپنے والدین کا حصہ نکالتے ہیں؟

آپ میں سے جن کے والدین وفات پا چکے ہیں کیا وہ ابھی بھی اپنے والدین کے لیے آمدن میں سے کچھ حصہ نکالتے ہیں؟!

ایک دن میں اپنے دوست کیساتھ بیٹھا تھا میں نے نوٹ کیا وہ اپنی ماہانہ انكم کی تقسیم يوں کررہا تھا

یوٹیلیٹی 25000

کرایہ 50000

دوائیاں 2000

والدہ 3000

والد 3000

میں جانتا تھا کہ اس کے والدین حیات نہیں ہیں، میں نے تعجب سے پوچھا کہ آپ ابھی بھی ان کے لیے حصہ نکالتے ہیں جبکہ وہ حیات نہیں؟!

اس نے مسکراتے ہوئے جواب دیا: جی ہاں میرے والدین اس دنیا سے جا چکے ہیں لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ وہ میرے دل سے بھی جا چکے ہیں۔ وہ میرے بہت قریب ہیں۔ وہ ہمیشہ میرے دل میں رہتے ہیں۔ ان کو اب میری ضرورت ہے، انہیں اب میری دعاؤں اور صدقات کی ضرورت ہے اس لیے میں باقاعدگی کیساتھ والدین کی ذات کے لیے اللہ کی راہ میں خرچ کرتا ہوں۔

کیا مجھے ایسا نہیں کرنا چاہیے ؟

یاد رکھیں! والدین کا حق اس دنیا سے رخصت ہونے کے بعد بھی ختم نہیں ہوجاتا۔

یاد کریں آپ نے اپنے والدین کے لیے آخری مرتبہ کب صدقہ خیرات کیا؟؟؟

اور آج سے عزم کرلیں آپ باقاعدگی کیساتھ والدین کے لیے صدقه جاريه کے طور یہ عمل کریں گے۔

 

اس تحریر کو شیئر کیجیے تاکہ آپ بھی اس نیکی کو پھیلانے کا سبب بنیں۔

Monday, June 21, 2021

Poor Communication, Key to Failure

 



Nowadays every one complaints of failure everywhere, failure in education, finding jobs, business, social life. Actually this is a failure of communication. 

Communication is very important in modern digital world. It is an art. People should take care of their communication skills, and learn to communicate, they shall take a course, listen the people in public gatherring, enhace reading and writing, try to speak in public and improve their personality , confidence to grow these days.




Tahir Khokar Files the Nomination Papers for LA-34(Jammu-1)

Leader of PTI AJK M. Tahir Khokhar has filled the nomination papers for LA-34(34) Jammu-1. Mr. Khokha is one of Senior Parliamentarian of AJK. He remained a member of AJK legislataive Assembly for 3 times, and twice elected from Jammu-1. There are some unknown candidates contesting elections from this constituency and Mr. Khokhar is favourite candidate from this constituency. Analayists says sthat he will easly win this constituency.

سابق وزیر، ایم ایل اے، طاہرکھوکھر نے حلقہ ایل اے۔34(جموں۔1)سے کاغذات نامزدگی جمع کروادیئے



کراچی:سابق وزیر سیاحت و ٹرانسپورٹ، پی ٹی آئی آزادکشمیر کے مرکزی رہنما، محمد طاہرکھوکھر نے حلقہ ایل اے۔34(جموں۔1) سے کاغذات نامزدگی جمع کروادیئے۔اس موقع پر کراچی سے ان کے قریبی ساتھی بھی موجود تھے۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طاہر کھوکھر نے کہا کہ پی ٹی آئی ٹکٹ میرٹ پر ان کا حق تھا جو اقرباء پروری اور پیسے کی نذر ہو گیا۔ تاہم وہ مہاجرین جموں کراچی، لاہور، جھنگ، سرگودھا، خوشاب کے پرزور اصرار پر انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں ٹکٹ ملے نہ ملے وہ عوام کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے 25 جولائی کو پیراشوٹرز، ہائی جیکرز اور کرپٹ عناصرکو جموں۔1 کے غیور عوام خود منہ توڑ جواب دیں گے۔