مظفرآباد: سیکرٹریٹ ایکشن کمیٹی آزادکشمیر کے سابق چیئرمین و مرکزی سیکرٹری اطلاعات پاسبان وطن پاکستان احسن رشید ڈار نے چیف سیکرٹرری آزادکشمیر، سینئر ممبربورڈ آف ریونیو اورکمشنر مظفرآباد ڈویژن سے مطالبہ کیا ہے کہ مظفرآباد میں بدنام زمانہ لینڈ مافیا اور پٹوارمافیا کی کارستانیوں کا نوٹس لیاجائے۔ چند گنے چنے بدنام زمانہ پٹواری اس وقت دیدہ دلیری سے مظفرآباد میں لوگوں کو آپس میں لڑا رہے ہیں، ریکارڈ مال میں توڑ پھوڑ کررہے ہیں،انتقال اور بیعنامہ کے لاکھوں روپے وصول کر رہے ہیں لیکن محکمہ مال کے حکام آنکھیں بند کئے ہوئے ہیں جو افسوسناک ہے۔ نلوچھی، چہلہ بانڈی، گوجرہ، طارق آباد اور دیگر علاقوں میں چند پٹواریوں نے ماضی قریب میں انت مچا رکھی ہے اور انہیں کوئی پوچھننے والا نہیں۔ درجنوں درخواستیں حکام مال اور انٹی کرپشن میں موجود ہونے کے باوجود ان نوسربازوں کے خلاف کوئی کاررواؤی نہ ہونا یہ ظاہر کرتا ہے محکمہ ان کی سرپرستی کر رہا ہے۔ احسن رشید ڈار نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر مظفرآباد کا دفتر تک ان بدنام نوسربازوں سے محفوظ نہیں اور بعض نوسربازپٹواری ڈی سی آفس بیٹھ کر لوکوں کی جائیدادوں کی ڈیلز کررہے ہیں، انہیں آپس میں لڑارہے اور مقدمہ بازی میں الجھارہے ہیں۔ جائیداد کے تنازعوں میں جانیں تک ضائع ہوچکی ہیں اور ان تنازعات کے پیچھے لینڈ مافیا اور نوسربازپٹواریوں کاہاتھ ہے۔ انہوں نے وزیراعظم،چیف سیکرٹری اور سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو سے گنے چنے چند بدنام زمانہ پٹواریوں کی جائیدادوں کاحساب لینے کامطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ مال عوام کو بتائے اس کے سکیل پانچ کے ملازم جو ماہانہ 35ہزار تنخواہ لیتے ہیں اپر چھتر، نلوچھی اور گوجرہ میں کروڑوں کی جائیدادوں کے کیسے مالک بن گئے، ان نوسرباز پٹواریوں کو فی الفور معطل کر کے مظفرآباد بدر کیاجائے اورکرپشن کاپیسہ ریکور کر کے عوام کو واپس دلوایا جائے۔انہوں نے کہا کہ اگر حکام مال نے نوٹس نہ لیا تو پاسبان وطن پاکستان راست اقدام پر مجبور ہو گی عوام کو نوسرباز پٹواریوں کے رحم
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
-
My previous post on the education system and other issues has been viewed by thousands, and I'm grateful to all of them. Some friends ...
-
Syed Shahid Mohiuddin Qadri is a senior and experienced government secretary in Azad Jammu and Kashmir. He is known for his honesty, good ...
-
مظفرآباد :سیکرٹریٹ ایکشن کمیٹی آزادکشمیر کے سابق چیئرمین احسن رشید ڈار نے عوامی ایکشن کمیٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ کرپٹ ریاستی بیوروکریسی کی ع...

No comments:
Post a Comment