Thursday, July 29, 2021

AFNS Registrations Starts



There is a good for female students who want to join Army Nursing Service, last date for online registratioins is Aug 12, 2021.


Female students who obtained 60 percent marks in Matric Science, and 50 percent in F.Sc pre- medical could registered themselves for selection process. Appearing candidates can also get registration with hope certificate.


Registration can be made online through this link PAKISTAN ARMY.


Thursday, July 15, 2021

PAT Candidate for LA-34(Jammu-1), M. Tahir Khokhar Video message



آزادکشمیر کے سینئر پارلیمنٹرین، سابق وزیر سیاحت وٹرانسپورٹ، امیدوار اسمبلی حلقہ ایل اے۔34 (جموں۔1)طاہرکھوکھر نے جموں۔1سے پی ٹی آئی امیدوار ریاض احمد کی جانب سے الیکشن شیڈول کے اعلان کے ایک ماہ بعد ووٹرزپر اثر انداز ہونے کیلئے گلیوں وغیرہ کی پختگی کو پری پول رگنگ قرار دیتے ہوئے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کافوری نوٹس لیتے ہوئے پی ٹی آئی امیدوار کے خلاف کارروائی کی جائے۔




Monday, July 12, 2021

GoAJK increased 35% salary for its employees

 




GoAJK has increased total 35 percent salary , 10 % Adhoc Relief and 25% Disparity Reduction Allowances. Both notifications are issued. There is a wave of happiness among the Govt. employees after this generous increase in salaries. 

Saturday, June 26, 2021

SBP Announce Scholarships for Students

 


State Bank of Pakistan has announced merit scholarships for students of all provinces including AJK. Scholarships will be awarded to students of SSC to Master who where enrolled in 2019 and continuing their studies. Last date is June 30 2021, please apply on prescribed form before the last date.




Friday, June 25, 2021

Sadaf Shaikh, Proud of Kutla ,Proud of Kashmir

 

ضلع مظفرآباد کے ایک دو آفتادہ گاؤں سے جب تن تنہا ایک لڑکی جس کا صدف شیخ تھا ذوالفقار علی بھٹو کی پیپلزپارٹی کا علم بلند کرتے ہوئے میدان سیاست میں نکلتی ہے تو اپنو ں کے علاوہ غیروں کے طنزکا نشانہ بھی بنتی ہے۔ لیکن اس کے پیٹھ پر اس کا والد کھڑا تھا۔۔۔شیخ اخترمرحوم۔۔۔۔کوٹلہ کی تاریخ کی ایک عظیم شخصیت۔۔۔جس بیٹی کے پیچھے اس کا باپ کھڑا ہو۔۔۔حوصلہ بلند ہو تو اسے کون شکست دے سکتا ہے۔۔۔جس علاقہ میں لڑکیوں سے نکاح کیلئے رضامندی لینابھی جرم سمجھا جاتاتھا وہاں صدف شیخ نے میدان سیاست میں قدم رکھ کر سب کو للکاردیا۔۔۔ایک دفعہ قدم رکھا تو پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔۔۔۔پارٹی قیادت نے صلاحیتوں کو تسلیم کیا اور پارٹی شعبہ خواتین کی تنظیم میں شامل کیا۔۔۔ایک تنہا لڑکی نے بھٹو کی افکاراور حلقہ کی خواتین کو empower   کرنے کیلئے دن رات ایک کا۔۔۔پورے ڈویژن میں پی پی کی الیکشن مہم چلائی۔۔۔۔پارٹی نے مخصوص نشستوں پراسمبلی رکنیت دی اور کابینہ میں شامل کیا۔

 

بحیثیت وزیر اور ایم ایل اے صدف شیخ کی کارکردگی مثالی رہی۔۔۔لوگوں نے دیکھا جب وہ سیاست میں آئی تو چند نام نہاد علاقہ کی کھڑپینچ جو تعلق اور رشتہ داری تک سے مکر گئے۔۔۔وہی کھڑپینچ۔۔۔صدف شیخ کی گاڑی کا دروازہ فخر سے کھولتے اور بند کرتے نظر آئے۔

 

آج ایک مرتبہ پھر یہ بہادر خاتون ایک شوہر اور پی پی کے نامزد امیدوار جاوید ایوب کی کامیابی کیلئے میدان عمل میں ہے اور دن رات ایک کئے ہوئے ہیں۔صدف شیخ کی بدولت کوٹلہ جیسے پسماندہ علاقہ میں خواتین اور پسماندہ طبقات کو زبان ملی اور سیاست سے اجارہ داری کا خاتمہ ہوا۔اس بہادر لڑکی کی جدوجہد جاری ہے اور جاری رہے گی۔یقینا صدف شیخ کوٹلہ یا مظفرآبادنہیں بلکہ پورے آزادکشمیر کا فخر ہیں۔۔۔اور آئندہ بھی کامیابیاں ان کا مقدر بنیں گی۔ صدف شیخ کی جدوجہد کی بدولت پی پی پی حلقہ کوٹلہ کی سیٹ آسانی سے جیتتی نظر آ رہی ہے۔آزادکشمیر کی خواتین دوبارہ اور عوام انہیں دوبارہ اسمبلی میں دیکھنا چاہتے ہیں۔

Dr. Tahir ul Qadri's 10 points revolutionary agenda is only solution of peoples problems: Tahir Khokhar

 



اسلام آباد  :    طاہرکھوکھر کی عوامی تحریک میں شمولیت، ڈاکٹر طاہر القادری کے 10 نکاتی انقلابی منشور کے آزادکشمیر میں عملی نفاذ کیلئے جدوجہد کا عزم، مہاجرین حلقوں سمیت آزادکشمیر بھر میں عوامی حلقوں کا زبردست خیر مقدم،طاہرکھوکھر آزادکشمیر کے سینئر اور متحرک سیاستدان ہیں جنہوں نے ہمیشہ عوامی حقوق کیلئے عملی جدوجہد کی اور قربانیاں دیں، عوامی تحریک کا پلیٹ فارم ان کی انقلابی جدوجہد کیلئے بہترین پلیٹ فارم ہے۔ طاہرکھوکھر کی عوامی تحریک میں شمولیت کے باعث آزادکشمیر میں نہ صرف تحریک کی مقبولیت میں اضافہ ہوگابلکہ پسے ہوئے اور محروم طبقات کو آواز ملے گی۔ عوامی حلقوں نے مثبت اور خوشگوار ردعمل کااظہار کیا ہے۔ دوسری جانب طاہرکھوکھر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ڈاکٹر طاہرالقادری ایک انقلابی لیڈر ہیں  اور ملک کو ان کی ضرورت ہے۔ انہوں نے ساری زندگی پرامن انقلاب کیلئے جدوجہد کی ہے یہی جدوجہد انہیں ایم کیو ایم سے پی ٹی آئی میں لیکر آئی تھی لیکن پی ٹی آئی کامنشور اور عملی سیاست دو متضاد چیزیں ہیں۔ عملی طور پر پی ٹی آئی مختلف مافیاز کامجموعہ ہے بلاآخر وہ اس نتیجہ پرڈ پہنچے کہ ڈاکٹرطاہرالقادری درست کہتے تھے کہ نچلی سطح سے نظام تبدیل کئے بغیر تبدیلی ممکن نہیں۔پاکستان  عوامی تحریک کے قول و فعل میں کوئی تضاد نہیں ہے۔ڈاکٹر طاہرالقادری کے 10نکاتی ایجنڈا میں ہی ملک و قوم کے مسائل کا حل مضمر ہے۔ انہوں نے کہاکہ وہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی قیادت میں پرامن انقلاب کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اور آزادکشمیرکے عوام کو کرپٹ چوروں اور لٹیروں سے نجات دلانے کیلئے تحریک کے پلیٹ فارم سے جدوجہد کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر کے عوام کرپشن زدہ نظام سے اکتا چکے ہیں انشاء اللہ بہت جلد عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر  القادری کی قیادت میں آزادکشمیر میں استحصالی طبقات سے نجات حاصل کرتے ہوئے پرامن انقلاب لائے گی اور

اللہ کی زمین پر اللہ کانظام نافذ کیاجائے گا۔



Wednesday, June 23, 2021

Recruitment in Mujahid Regiment Start, Apply before 30 June

 

مجاہدرجمنٹ میں بحیثیت کلرک/ڈرائیور بھرتیاں شروع ہیں

بھرتی کے خواہش مند ایف اے/ایف ایس سی پاس نوجوان، اپنی جملہ اسناد، شناختی کارڈ، والد کے شناختی کارڈ کی مصدقہ کاپیوں کے ساتھ، CV  اور درخواست، بذریعہ ڈاک مجاہدرجمنٹ سنٹر بھمبر ارسال کریں۔

آخری تاریخ 30 جون ہے۔ آخری تاریخ سے پہلے درخواست بذریعہ رجسٹرڈ ڈاک ارسال کریں۔